ایس آئی ایف سی کا مثبت کردار: برآمدات میں اضافے کے باعث معاشی ترقی کی راہیں ہموار

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔

یہ مقامی آٹو مینوفیکچررز کے لیے برآمدات میں اضافے کا سنہری موقع ہے، جبکہ اسی کے ساتھ ہی حکومت سازگار پالیسیوں کے ساتھ مقامی آٹو مینوفیکچررز کی معاونت کے لیے پُرعزم ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات  2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 9.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟

پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ، سیمنٹ 26 فیصد اور زیورات 66 فیصد کی برآمدی نمو کے ساتھ نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

اس سے قبل گوادر فری زون سے برآمدات کا آغاز بھی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمد کی منظوریدی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر زون میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے۔ 2025 میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں مسلسل اضافہ، ملکی معیشت مستحکم کرنے میں اہم پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل