اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے عید کے تیسرے روز بھی شہر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جس کے دوران پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی شہر میں گشت پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر کے پارکوں کے لیے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

شہر کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2500 سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے کارندوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ

گشت کا ہر یونٹ شہر میں گشت پر مامور ہے۔ سڑکوں پر ہلڑبازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

عید کے تیسرے روز بھی پارکوں میں فیمیلیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات اورچیکنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عوامی سہولت کے لیے ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ کا قیام

ترجمان نے کہا کہ شہری ٹریفک سے متعلق معلومات پکار 15 اسلام آباد ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی