عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزاعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور کے پی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔ اس دوران علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے نیم رضامندی ظاہر کی تاہم انہوں نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

علی امین گنڈاپور اور  بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر بھی گفتگو ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جارحانہ پالیسی کی جانب بھی بانی چیئرمین کی توجہ دلائی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات یہ تھیں کہ خود عمران خان کچھ وجوہات کے سبب ان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔

مزید پڑھیے: شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لیے تیار، شرط بھی بتادی

دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور