سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کی مسجد اقصیٰ میں پولیس کے سائے تلے دراندازی اور نمازیوں کو وہاں سے نکالنے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور

بیان میں مسجد اقصیٰ کی حرمت کی مسلسل پامالی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزارت نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں اقوام متحدہ کی ایجنسی (اونروا) کے کلینک پر اسرائیلی حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انسانی وامدادی اداروں اور ان کے کارکنان کو نشانہ بنانے کی روش پر شدید نکتہ چینی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور القدس شہر اور مقدسات کے تاریخی وقانونی مقام کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کے حملوں میں 9 بچوں سمیت مزید 42 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران

سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اور ان خلاف ورزیوں پر قابو پا کر بین الاقوامی قانون کی ساکھ کو بحال رکھا جائے کیوں کہ اس میں ناکامی امن کے امکانات کو کمزور کرے گی اور عالمی وعلاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں