محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، خوارج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا

 ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟

اس موقعے پر رہنماؤں نے مل کر خارجی دہشتگردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp