بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ ہوگیا، لڑاکا طیارہ ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ  تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

 یہ پہلا واقعہ نہیں، بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیےبھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ

یاد رہے کہ 2 اپریل 2025 کو بھی بھارتی فضائیہ کا سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

صرف یہی نہیں گزشتہ ماہ بھی بھارتی  فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار شامل تھا۔ نومبر 2024 میں بھی، MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا

یہ بھی پڑھیےبھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔ مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایسی چیز کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘، رونالڈو کی منگیتر جارجیا کے فٹبالر سے متعلق اہم انکشافات

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی