امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ پل اپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ ٹرویٹ ہینس نے 10 ہزار ایک پل اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ٹرویٹ ہینس نے تقریباً 2 سال پہلے بھی مقررہ مدت میں 8,100 پل اپس کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی لیکن پھر ان کا ریکارڈ ایک آسٹریلوی شہری گیری لائیڈ نے توڑ دیا تھا جس نے 24 گھنٹوں میں 8،600 اضافی پل اپس کیے تھے

انہوں نے اب 24 گھنٹوں میں 10،001 پل اپس کے ساتھ ٹائٹل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

ٹرویٹ ہینس نے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا حالاں کہ مجھے منفرد صلاحیت یا زبردست طاقت سے نوازا نہیں گیا اور چیزیں واقعی میرے پاس کبھی بھی آسانی سے نہیں آئیں لیکن مجھے اپنے مقاصد سے دستبردار نہ ہونے کی صلاحیت عطا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا تھا کہ خواہ اس میں کتنے ہی سال کیوں نہ لگ جائیں لیکن میں اسے مکمل کرکے رہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp