سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وفاقی حکومت نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شہباز شریف حکومت تکنیکی بنیاد پر نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی سپورٹ سے قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیے دریائے سندھ پر مزید نہروں کا منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا، بلاول بھٹو

سید مراد علی شاہ نے کہا ’صدر زرداری نے پوری دنیا کے سامنے پارلیمنٹ میں کہا کہ میں ان نہروں کی حمایت نہیں کرسکتا۔ ہم کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ ہم تیار ہیں۔ وہ جب چاہیں ہم سے بات کرلیں۔ ہمارا کیس بہت زیادہ مضبوط ہے۔ وہ تکنیکی بنیادوں پر اس منصوبے پر کام کرسکیں، اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی بات نہیں سنیں گے۔ پانی جینے مرنے کا معاملہ ہے۔ اس لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیے نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا’ میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے کہوں گا کہ وہ فی الفور نہروں کے اس منصوبے اور اس کے پراسیس کو بند کرنے کا اعلان کریں۔  جب تک صوبوں میں اتفاق نہیں ہوتا، تب تک ہم یہ اس منصوبے پر کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں موجود ہے کہ ہر 3 مہینے میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ہم نے ارسا کی اس منظوری کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس لیے یہ وہاں سے بھاگ نہیں سکتے۔ انہیں اجلاس بلانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ایرانی عوام کی قسمت کھل گئی، ملک میں سونے کا اہم ذخیرہ دریافت

پیوٹن نے چینی شہریوں کو روس میں 30 روز تک ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سہیل آفریدی نے وفاق کی رٹ کو چیلنج کیا تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون

چولستان کے اونٹوں میں پہلی بار ’گل گھوٹو‘ بیماری کی تصدیق

کالم / تجزیہ

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک

توہم پرست قیادت

کینسر وارڈ