کینیڈا: پاکستانی کی 100 ڈالر ٹپ نے بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ کی ایک سادہ سی مہربانی نے ایک بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی اور لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔

حمزہ عزیز، پروفیشنل نرس اور انفلوئنسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھارتی ڈلیوری بوائے نوینت کی کہانی شیئر کی۔ نونیت دوسرے ڈلیوری بوائز کے برعکس غلط آرڈر کو درست کرنے کے لیے ریستوران واپس جانے پر تیار تھا- اس چھوٹی سی معنی خیز حرکت نے حمزہ عزیز سے 100 کینیڈیائی ڈالر (قریباً 19ہزار 917 روپے) کی ٹپ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou)

حمزہ عزیز نے نونیت کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پوچھا کہ اسے کیا چیز متحرک کرتی ہے۔ بھارتی نوجوان نے اپنی مشکلات کے بارے میں بات کی، خاندان سے دور گزارے گئے ماہ و سال اور اپنے خواب یعنی کینیڈا میں باربر شاپ کھولنے کا بتایا۔

انسٹاگرام ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور اس نے 4 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔ مگر یہ ویڈیو نوینت کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائی۔ ایک کاروباری شخص نے اس کی باربر اسکول کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ، ایک گو فنڈ می کیمپین بھی شروع کی گئی، جس کی مدد سے نونیت کے لیے پیشہ ورانہ ہیر کٹنگ ٹولز خریدے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou)

باربر شاپ کھلنے کے بعد نونیت نے اپنے محسن حمزہ عزیز کو ہیئر کٹ کے لیے مدعو کیا۔ اس دوران ان کی گفتگو ہوئی جس میں اس نے اپنے خاندان کو یاد کیا اور بتایا کہ اس کا پکا ارادہ تھا کہ وہ انہیں فخر محسوس کرائے گا۔ حمزہ عزیز نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ نوینت کا سفر یاددہانی ہے کہ جب آپ اپنے جذبے کا پیچھا کرتے ہیں، تو کچھ بھی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp