پنجاب میں دوران رمضان عوام کروڑوں روپے ریلیف کی فراہمی کیسے ممکن ہوئی؟

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت۔اوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد ریلیف ملا۔

سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف ملا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی اور حکومتی ہتھکنڈے

عوام کورمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3 ارب 57کروڑ50لاکھ روپے جب کہ ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے۔

سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری  کی گئی۔ 25اضلاع میں قائم 36ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے تقریبا28ہزار آڈردیئے گئے۔

سہولت بازاروں میں سیب305روپے جبکہ ڈی سی ریٹ کے مطابق316روپے اورمارکیٹ میں 487روپے کلو بیچا گیا۔ سہولت بازاروں میں 10کلو آٹا بیگ795روپے ڈی سی ریٹ832روپے اورمارکیٹ میں 897روپے پر بیچا گیا۔

مارکیٹ میں کیلا389درجن،ڈی سی ریٹ227روپے جبکہ سہولت بازار میں صرف 216روپے درجن دستیاب رہا۔مارکیٹ میں چکن 940روپے کلو تک،ڈی سی ریٹ 585روپے جبکہ سہولت بازار میں 571روپے بیچا گیا۔

سہولت بازار میں 446روپے،ڈی سی ریٹ پر 460روپے اوراوپن مارکیٹ میں 734روپے کلو دستیاب تھی، سہولت بازار میں انڈے269،ڈی سی ریٹ میں 276اورمارکیٹ میں 350روپے تک فروخت ہوئے۔

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ،چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش اوراشیائے ضررویہ کم از کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت  کم رہی۔عوام کی خدمت اورمعاشی ریلیف ترجیحات میں اولین ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم گرفتار، 42 مقدمات میں مطلوب نکلا

’آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی‘،صدر ٹرمپ کا ایران سے امن معاہدے میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ

بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر خاتون پر تشدد، ملزمان نے گھر نذرِ آتش کردیا

پاک ایران امریکا سفارت کاری رنگ لے آئی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی

واشنگٹن لرز اٹھا: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سیکرٹ سروس کی جوابی کارروائی میں ہلاک

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟