وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ 6 سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔