راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس راجا رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے پولیس سروس کے افسر راجا رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا جو اس وقت بطور آئی جی موٹروے پولیس خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح گریڈ 20 کے پولیس سروس افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیے: سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp