گورننس میں بہتری: آئی ایم ایف کا دوسرا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) 30 پاکستانی محکموں کے ساتھ گورننس میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر حکام سے بھی مذاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری کے لیے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ آئی ایم ایف مشن منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا و دیگر حکام سے بھی مذاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں: بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا

آئی ایم ایف کا یہ وفد بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا بھی جائزہ لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp