اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے۔