صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹر عاصم کا قیاس آرائیوں سے گریز کا مشورہ

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت سے بھارتی میڈیا پر من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، صدر مملکت کی صحت سے متعلق پریشان کی کوئی بات نہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ صدر مملکت کا علاج سینیئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کررہی ہے، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اور کل یا پرسوں تک انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام صدر مملکت کی صحت سے متعلق صرف مصدقہ اطلاعات پر ہی انحصار کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس اب بھی پاکستان میں موجود ہے، تاہم اینٹی وائرس ادویات آنے کی وجہ سے صورت حال قابو میں ہے، صدر مملکت کی سوشل میڈیا پر زیرگردش فوٹیجز جعلی اور غیر مناسب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارا دشمن ملک ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہاں سے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سیاسی مخالفین کچھ بھی کرلیں حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسپتال سے صدر کی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے، جس پر حکومت یا ایوان صدر غور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، قرنطینہ کردیے گئے، ملاقاتوں پر پابندی

وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔

اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فون

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو کی اور صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔

اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے اُن کے والد صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا۔ نائب وزیراعظم  نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کے لیے گلدستہ بھی بجھوایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ