اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔

صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔

شاہد رند کے مطابق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو واضح ہدایات ہیں کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہونگی۔

شٹرڈاؤن ہڑتال

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے لانگ مارچ کا راستہ روکنے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پی این پی کے سینیئر نائب صدر ساجد ترین، آغا حسن بلوچ و دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ کل صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مزید احتجاج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

بی این پی کے سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکمران سازش کے تحت عوام کو نفرت کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں، 28 مارچ سے اب تک ایک گملا نہیں ٹوٹا، ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں۔

ساجد ترین کا کہنا تھا کہ آج لانگ مارچ کوئٹہ کی طرف روانہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔لک پاس سے لانگ مارچ کوئٹہ آنے سے روکنے کے لیے بھاری فورس تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اخترمینگل کے بیٹے سمیت1800 افراد پر مقدمہ، بی این پی  نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں

انہوں نے کہا کہ حکومت پر امن احتجاج کو ڈنڈے کی زور پر روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم جمہوری عمل کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی این پی  کی پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی اور  جمہوری وطن  پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟