لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کردیے، 7 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کردیے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور نائب صوبیدار سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ 2 دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 مزید دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے 7 دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے