ڈاکٹر مظہر الاسلام ضلع مانسہرہ میں زرعی ترقی اور چھوٹے کسانوں کو مالی استحکام فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے پہلی مرتبہ کھمبی یعنی مشروم فارمنگ کا آغاز کیا ہے۔
ڈاکٹر مظہر الاسلام کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے زیادہ تر علاقوں اور بالخصوص ضلع مانسہرہ کی آب و ہوا اور ماحول مشروم کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے، جبکہ کی کاشت کے لیے انتہائی محدود جگہ اور سرمایہ کی ضرورت ہے۔
آپ کتنی آمدن حاصل کرسکتے ہیں؟ یہ ماحول اور آپ کی محنت پر منحصر ہے، یعنی پہلی مرتبہ 50 سے 60 ہزار روپے کی سرمایہ کاری سے آپ 2 ماہ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔