بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔
Amar Prem Ka Andaaz is back… #AndazApnaApna Re-releasing In Cinemas on 25th April 2025 Nationwide@AndazApnaApna_ @VinayPictures #VinaySinha @RajSantoshi #AamirKhan @TandonRaveena #KarismaKapoor @nammsinha @pritisinha333 @aamodsinha @shreyoby pic.twitter.com/AovaVECUAJ
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 7, 2025
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وینے پکچرز نے فلم انداز اپنا اپنا کا ٹریلر ری ریلیز کر دیا ہے۔ یہ فلم 25 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ملک بھر میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔
https://Twitter.com/AKPPL_Official/status/1909123175499088032
سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔
اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟
یاد رہے کہ فلم انداز اپنا اپنا کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی جب کہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔
اس سے قبل فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماورا اور انڈین اداکار ہرش وردھن کی یہ فلم پہلے سنہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔ 14 کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سنہ 2016 میں ریلیز کے وقت بمشکل 9 کروڑ ہی کما پائی تھی۔ لیکن اب 9 سال بعد ‘صنم تیری قسم’ کی دوبارہ ریلیز نے انڈین باکس آفس پر اپنا جادو جگایا ہے۔