ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق
ترجمان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔