وزارت خارجہ کو عافیہ صدیقی کی بہن کو قانونی محاذ پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو درخواست گزار فوزیہ صدیقی کو قانون محاذ پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈاکٹرعافیہ کی درخواست گزار بہن فوزیہ صدیقی اپنے وکیل ہمراہ عدالت میں سامنے پیش ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا پراگریس ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال نے بتایا کہ قائم مقام امریکی سفیر سے ہمارے آفیشلزکی ملاقات ہوئی ہے۔

اس پر جسٹس سردار اعجاز نے سوال کیا کہ کیا کافی اور کیک کی میٹنگ ہوئی ؟مطلب نا سیکرٹری خارجہ اور نا وزیرخارجہ عدالتی حکم سے متعلق آگاہ ہیں، کوئی آئیڈیا نہیں اس ملاقات میں کیا ہوا ہے؟ ساتویں آٹھویں سماعت ہے، حکومت اس حوالے سےکچھ کرنا نہیں چاہتی، ہمارا بھی ایک دائرہ اختیار ہے اس کی حد تک ہی رہ سکتے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے، وہ ہماری شہری ہیں حکومت جو مدد کرسکتی ہے کرے گی۔

اس دوران فوزیہ صدیقی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے، عافیہ صدیقی کے لیے امریکا میں ایک اور وکیل ہائر کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے وزارت خارجہ کے حکام کو آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی کے ساتھ میٹنگ اور قانونی محاذ پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی جب کہ کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا