عمران خان انکلوژر میں خصوصی فوٹوشوٹ، ’لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا ارادہ ہے‘

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل شیئر کیا جا رہا ہے۔

شاہد اسلم نے لکھا کہ لاہور قلندرزعمران خان انکلوژرمیں بیٹھ گئے، پی سی بی اور نقوی صاحب نے اعتراض نہیں کیا اس پہ کیا؟

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انکلیوژر کا خاص طور پر شکریہ۔

مہوش قمس خان لکھتی ہیں کہ لاہور قلندرز ٹریلر میں  کھلاڑیوں نے عمران خان کے سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا ہے، پی ٹی آئی کے حامی صارفین اسے بہت پسند کریں گے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا ارادہ ہے۔

فری خان لکھتی ہیں کہ عمران خان تو ہو گا۔

تنویر جونیجو نے لکھا کہ لاہور قلندرز نے عمران خان انکلوژر میں جان بوجھ کر تصاویر بنوائیں کیونکہ ان کو اپنا ٹریلر مشہور کرانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp