محبت کے معاملے میں بدقسمت ہوں: سلمان خان

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

سلمان خان نے ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی ریلیز کے موقع پر اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں بدقسمت ہیں۔

بھارتی اداکار سلمان خان جنہوں نے حال ہی میں رومانوی ایکشن فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا ہے، جلد ہی رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘  میں نظر آئیں گے۔

چینل کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو میں وہ پر سکون اور کھلے دل سے اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آپ کی عدالت کے میزبان نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

پرومو کے ایک اور حصے میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے۔ میں کیا کروں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp