پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے تاج حیدر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کا مختصر علالت کے بعد ہی انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائےگی۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے تاج حیدر کے انتقال دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے۔
انہوں نے کہاکہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی، ہم مرحوم کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔