پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لیے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اردن کا سرکاری دورہ کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ 10 اپریل کو اردن میں پاکستان اردن سیاسی مشاورت کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران پاکستان اور اردن کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دونوں اطراف سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے علاوہ فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔