نہیں چاہتے 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ ہوں، پی ٹی آئی حدود کراس کرے گی تو گرفتاریاں ہوں گی، رانا ثنااللہ کی وارننگ

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ ہوں، اگر پی ٹی آئی حدود کراس کرے گی تو گرفتاریاں ہوں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان آج بھی مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، لیکن سیاسی مسائل کا حل اسی وقت نکلے گا جب سب لوگ ساتھ بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے پہل نہ کرنے کا اعلان

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم 2011 سے اب تک مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سیاسی جماعتیں مسائل پر بات کرنے کے لیے ساتھ بیٹھ جائیں تو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نہیں روکا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ’وہ‘ آپ کو 24 میں سے 22 گھنٹے ٹی وی پر نظر آتے، جنرل مشرف کا اپنا سیاسی ایجنڈا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی کسی سے ملنا چاہیں تو کوئی منع نہیں کر سکتا، باہر سے آنے والے وفد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہوگی، اور ذمہ دار لوگوں کو ضرور اس کا علم بھی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیا اس لیے معاملہ بگڑا، حالانکہ اس سے قبل تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی آپس میں لڑائی تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر جاکر بات چیت کی آفر کی، لیکن اس پیشکش کا جو جواب دیا گیا وہ سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے راستہ بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے، جب تک سب لوگ ایک ٹیبل پر نہیں بیٹھیں گے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں بیٹھے اور جمہوری طریقہ اپنائے کوئی نہیں روکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں اسلام آباد نے بیک وقت کتنے احتجاج دیکھے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘