کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑی چھوٹ دے دی

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو گندم کی نقل و حمل کے حوالے سے بڑی چھوٹ دے دی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری فیصلہ

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اورفری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی حکومت نے صوبے کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی، کاشتکاروں کو بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکاروں کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp