پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں سرِعام طالبعلم کی نقل کی ویڈیو وائرل

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں طالبعلم کے نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف و خطر نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ صحافی محمد فہیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔

نادیہ لکھتی ہیں کہ کمشنر پشاور خود نقل کر کے اس مقام تک آئے ہوں گے۔

ملائکہ خان نے لکھا کہ جب خود ہی نقل مہیا کرتے ہوں تو ایکشن کیوں لیں گے۔

جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ ریاض محسود  نے امتحانی ہال میں نقل کرنے والے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور امتحانی عملے کو بھی آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ صارف نے کمشنر پشاور ڈویژن کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا لکھا ہے پہلے پڑھ تو لیں۔

احسن اقبال نامی صارف نے لکھا کہ یہ لائیو فیڈ نہیں ہےبلکہ وی ایل سی پلیئر پر ایک ویڈیو چلائی جا رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلے سے رکارڈ شدہ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یقینًا اسی بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ واقعی نقل ہو رہی تھی۔ خبر دینے سے پہلے کسی ٹیکنالوجی کے ماہر سے پہلے مشورہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا