آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے سینیئر بیورو افسر ایرک میئر کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی وفد کی جانب سے معدنیات سے متعلق باہمی شراکت کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں امریکی وفد نے پاکستان منرلز فورم 2025 کے انعقاد کی تعریف کی  اور پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی پالیسی کو سراہا جبکہ ایرک میئر نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران ایرک میئر نے کہاکہ امریکا معدنیات کے شعبے میں پاکستان سے باہمی تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتی عالمی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مایوسی کی گنجائش نہیں، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین کی جانب سے حکومتی اور انفرادی سطح پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ