پاکستان اور بنگلہ دیش نے مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مستقبل میں روابط اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔