امریکی ٹیرف کے ایشیائی ممالک پر کیا اثرات ہوں گے؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ایشیائی خطہ متاثر ہوگا۔ پاکستان ایشیائی خطے میں 14واں بڑا ملک ہے جو امریکی ٹیرف کی زد میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا

اے ڈی بی کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، امریکا نے سری لنکا کی مصنوعات پر 44 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، افغانستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ترقی پذیر ایشیائی خطے میں امریکا نے کمبوڈیا پر سب سے زیادہ 49 فیصد ٹیرف عائد کیا، جن 10 ممالک پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ان میں سے 5 کا تعلق ایشیا سے ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق امریکا نے تانبا، ادویات، سیمی کنڈکٹرز، لکڑی کی اشیا کو اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا ہے تاہم توانائی کی مصنوعات اور ادویات پر بھی اضافی امریکی ٹیرف لگنے کا خدشہ ہے اور یہ اضافی ٹیرف یا محصولات پہلے سے عائد کردہ ٹیکس کے علاوہ ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکا نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ امریکا کے اس اقدام کے جواب میں چین اور یورپی یونین سمیت دیگر کئی ممالک نے امریکا پر جوابی ٹیرف کا نفاذ کردیا ہے۔ اور باقاعدہ ایک تجارتی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹی ٹی پی کے اہم رہنما حافظ گل بہادر کیا پاکستانی حملے میں مارے گئے؟

 امراض قلب سے بچنے کے لیے10 ہزار قدم نہیں، چلنے کا انداز زیادہ اہم ہے

ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی