پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟
یہ پہلا موقع ہے جب یہ شہر پاکستان کے پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔
Rawalpindi to host HBL PSL X opening ceremony for the first time! ✨
Catch the star-studded show on Friday, 11 April at 6:30pm, ahead of Islamabad United vs Lahore Qalandars.
Gates open: 4pm
Opening Ceremony: 7pm
Match start: 8:30 pm🎟️ Book tickets: https://t.co/khPS0MPxLl… pic.twitter.com/Hqgv4ERw0N
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 9, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔
پی سی بی نے تمام میڈیا آؤٹ لیٹس سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام کوریج، ہیڈ لائنز اور بلیٹن میں سرکاری نام ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 استعمال کریں۔