ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی۔

ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے، انہوں نے گاڑیاں جلانے والوں کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ قانون ہاتھ میں نہ لوں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میرا ملک ہے لیکن اگر میرے ساتھ اس طرح کیا گیا تو میں پاکستان سے بائیکاٹ کر دوں گا‘۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے

صحافی کرن ناز نے لیاقت محسود پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 11 ڈمپرز جلانے پر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر کلیجہ منہ کو لائے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں لگارہے ہیں۔ جلانے والوں کو دہشتگرد گردان رہے ہیں۔ موصوف اُس وقت کس بھنگ کے نشے میں ہوتے ہیں جب یہی دہشتگرد ڈمپر78 کراچی والوں کو کچل کچل کر اندھا دھند قتل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پہلے قتل پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کو ہی گرفتار کرلیا جاتا اور مکمل کاروائی ہوتی تو نہ آج سڑک پر حاملہ ماں کچلنے کے قصے ہوتے۔ نہ کسی کا بیٹا دو ٹکڑے سڑک پر ہوتا نہ آج 11 ڈمپر جلتے۔

یوسف انصاری لکھتے ہیں کہ ڈمپر انسان کچل کر مظلوم ہے۔ کسی نے ڈمپر جلا دیا تو دہشت گرد۔ یہ پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

نازش علوی نے لکھا کہ ہم حکومت پاکستان اور بڑے اداروں سے اپیل کرتے ہیں یہ شخص پاکستان کا بائیکاٹ کررہا ہے، پاکستان کے شہریوں کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں میں روانہ کردیا جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کھڑے ہوکر پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والے رحم کے مستحق نہیں ہوسکتے، اس کو فوری گرفتار کیا جائے۔

جنید رضا نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والوں کو کابل کا راستہ دکھایا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان