محکمہ موسمیات پاکستان نے جمعرات اور جمعہ کے روز ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ دوپہر کے بعد خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد اور وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں یا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے روز بھی کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بارشوں کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔