ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 10,699.4 ملین ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5,053.3 ملین ڈالر ہیں، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔











