بجلی کے ریٹ گرنے کا سلسلہ جاری، یہ کمی کس مد میں؟

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی پر تیار، کیا بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے؟

نیپرا نے بجلی ایک  روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔

اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو  سماعت کی تھی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کا قوم سے خطاب آج، شہباز شریف بجلی کی قیمت کتنی کم کریں گے؟

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp