اگر ویرات کوہلی کی داڑھی نہ ہو تو وہ کیسے نظر آئیں گے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی داڑھی کا اسٹائل ناصرف ان کی ٹیم بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہے اس لیے وہ اپنی داڑھی شیو نہیں کرتے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے چہرے سے ان کی داڑھی ہٹا دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بالی ووڈ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ویرات کوہلی کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

ایک ایکس صارف نے ویرات کوہلی کو بھارتی کھلاڑی شبھمن گل سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ داڑھی ہٹانے کے بعد کوہلی بالکل شبھمن گل کی طرح لگ رہے ہیں۔

انوج لکھتے ہیں کہ پل بھر میں ویرات کوہلی کو ’ہیرو‘ سے ’زیرو‘ کر دیا۔

امت نامی صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی ایڈیٹنگ کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویرات کوہلی سے کرن جوہر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک تقریب کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی اپنی داڑھی کا اسٹائل بھی ختم کریں گے جسے وہ انتہائی باریک بینی سے تراشتے ہیں تو کوہلی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ میرا نہیں خیال میں ایسا کروں گا کیونکہ میں اسے پسند کرتا ہوں۔

جب ویرات کوہلی کی بیوی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی داڑھی کا اسٹائل نہیں بدل سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور