سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ہلاک کیا گیا۔
دہشتگرد حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔