پاکستان سپر لیگ 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوگاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا اور اس موقعے پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی۔
اس موقعے پر ملک کی نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے ’ماہی یار دی گھڑولی‘، ’جھوم چرخڑا سائیاں دا‘ گا کر محفل کو ابتدا میں جوش و خروش سے بھر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
یہ پہلا موقع ہے جب یہ راولپنڈی نے ملک کے اس پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔
افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ شیڈول کیا گیا۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے ٹیم کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرس، کس نے کیا کہا؟
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے علاوہ ملک کے نامور گلوکار علی ظفر کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز نے پرفارم کیا۔
یوں تو علی ظفر نے مختلف گانے گائے لیکن ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ اور ’تازہ تازہ گلونا‘ نے محفل پر الگ ہی رنگ جمادیا۔ پرفارمنس کے دوران علی ظفر کی انرجی دیدنی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے پر فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر نے لائیو پرفارم کیا۔ اس موقعے پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔