امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرکاری طبی معائنہ کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ اتوار کے روز جاری کی جائے گی۔
79 سالہ امریکی صدر کے دماغ کی کارکردگی جانچنے اور صحت کا عمومی معائنہ کرنے کے لیے جمعے کے روز میری لینڈ کے ایک اسپتال میں کوگنٹیو ٹیسٹ سمیت کئی دوسرے معائنے کیے گئے جن کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا تھے۔
یہ بھی پڑھیے: جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
دوران ٹیسٹ ٹرمپ سے 30 سوالات پوچھے گئے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے سب کے درست جوابات دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر میں اچھی حالت میں ہوں۔ میرا دل ٹھیک ہے، روح اچھی ہے بلکہ بہت اچھی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کی صحت اور بطور صدر ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے درکار فٹنس پر کئی سوالات اٹھادیے تھے۔
جنوری میں صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ اس عہدے تک پہنچنے والے امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہے۔