وسط ایشیائی ملک تاجکستان میں زلزلہ، شدت 5.9 ریکارڈ

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وسط ایشائی ملک تاجکستان میں آج صبح زوردار سے آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل

شدید زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خوف کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تاحال تاجکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھام جبکہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق 12:31 پرآنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی، جب کہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمالی مغرب میں تھا۔پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp