پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے: سینیٹر شیری رحمان

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی گلوبل انفارمیشن اینڈ ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی، ہماری مقامی پیشگوئیوں سے ملتی جلتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ال نینو سمندری رجحان کی واپسی سے دنیا بھر میں شدید ماحولیاتی واقعات پیش آ سکتے ہیں جس میں، معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب، خشک سالی اور غذائی قلت کے خطرات بھی شامل ہیں۔ پاکستان ان 20 ممالک میں شامل ہے جہاں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 20 ممالک میں امریکا، ترکی، ایران اور دیگر شامل ہیں۔ گذشتہ 2 برس میں ال نینو سمندری رجحان کی تیسری بار واپسی قابل تشویش ہے۔ ہم پہلے ہی گزشتہ سال کی بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں شدید ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ملک بھر میں 5 مئی تک جاری بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے خدشے کا اظہار کیا کہ کھڑی فصلوں، حال ہی میں کاٹی گئی فصلوں اور نئی بوائی کو نقصان ہو سکتا ہے۔ حکومت نے متعلقہ اداروں عوام اور کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا