ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے، شبلی فراز کا خط

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفی 10 مارچ کو منظور ہوا۔ آرٹیکل 224 کے تحت 30 دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم ہے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

شبلی فراز نے لکھا کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخاب کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس غیر آئینی اقدام سے خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کی نفی ہو رہی ہے۔

شبلی فراز نے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے بھی 11 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے،یہ غیر آئینی اقدام آئین اور خیبر پختونخوا کی محرومیوں میں اضافے کا سبب ہے۔ وفاق کی علامت سینیٹ میں خیبر پختونخواہ نمائندگی سے محروم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp