پاکستان بہت مشکل میں پھنس چکا، دنیا پیسے دینے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان بہت مشکل معاشی مسائل میں پھنس چکا، اب دنیا پاکستان کو پیسے دینے کو تیار نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کی گورننس بدترین ہے۔ سسٹم بچائیں گے تو ریاست نہیں بچ سکتی۔ ہم اب جہاں پھنس چکے ہیں، نکلنے میں ایک،2 سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان بہت مشکل معاشی مسائل میں پھنس چکا ہے۔ پاکستان کو مشکل سے نکلنے میں بہت مشکل ہوگی‘۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت رواں سال 6ہزار ارب سود میں دے گی۔ ہر سال 20سے 25ارب ڈالر ملکوں کے واپس کرنے ہیں، پاکستان پر100 ارب سے زیادہ قرضہ فارن کرنسی کا ہے۔ ہم ایک ملک سے  پیسے لے کر دوسرے ملکوں کو واپس کرتے ہیں۔ سعودی عرب سے چین اور چین سے پیسے لے کر دیگر ممالک کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو پیسے دینے کو تیار نہیں۔ ہمارے بنکوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ رواں سال ہم 7500 ارب روپے ٹیکس دیں گے، وفاقی حکومت کا خرچہ ساڑھے 10ہزار مگربجٹ میں صرف 3ہزار ارب ملے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان بھنور سے نہیں نکل سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp