خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر قتل
فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سول جج ایڈمن محمد حیات کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا، جبکہ تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
آئی جی کا فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل سمیت سابق ضلعی ناظم کوہاٹ ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان
آئی جی نے ہدایت کی کہ جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کرکے ہر پہلو سے جامع تفتیش کرتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔