سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی چھٹی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کسی بھی دن ان کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے۔
اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کو بچایا جائے لیکن بل تو منظور ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
تاہم اس موقع پر گفتگو میں شریک وزیر اعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا گھر پورا کیا ہوا ہے وہ اپنے آپ کو بچالیں گے۔
اینکر پرسن نے جب کہا کہ بڑے گیم پلان میں گنڈا پور صاحب کا رہنا زیادہ بہتر نہیں، جس پر فیصل واووڈا بولے؛ اسی لیے تو ہم سب انہیں بچانے آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا ہوگا، فیصل واوڈا
فیصل واووڈا کا کہنا تھا کہ ان کا اپنا اندازہ ہے، جتنا وہ خان صاحب کو جانتے ہیں، گنڈاپور کا مستقبل اب فضا میں معلق ہے، خان صاحب کسی دن بھی فیصلہ کرلیں گے۔
’جتنا میں خان صاحب کو جانتا ہوں، اس میں ہفتے لگ جائیں، مہینے لگ جائیں، میں انہیں زیادہ دیر تک (وزیر اعلیٰ) نہیں دیکھ رہا۔‘