گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کے موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے، ہر سال ہماری فضا میں اسموگ چھا جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں اور اسکولز بند کرنے پڑتے ہیں، میرا خواب تھا کہ اپنے لوگوں کے لیے فضا کو سانس لینے کے قابل بنائیں۔

وہ لاہور میں انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ماحولیاتی پالیسی بنائی ہے جو آج ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کی صورت نظر آرہی ہے، فورس میں ای بائیکس کا اسکواڈ ماحولیات سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے کہا  گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، جب کہ بلیو اسکواڈ پانی کے تحفظ کی نگرانی کرے گا۔ بلیک اسکواڈ گاڑیوں اور ان سے دھوئیں کے اخراج جبکہ ریڈ اسکواڈ صعنتی علاقوں اور اسپتال میں پیدا ہونے والی آلودگی کو مانیٹر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اسکواڈز کے پاس 360 ڈگری کے جدید کیمرے اور ڈرونز بھی ہوں گے، ہم نے پنجاب میں زیرو پلاسٹک مہم چلائی ہے جسے دوسرے صوبے بھی اپنا رہے ہیں، موبائل ایئر کوالٹی اسٹیشنز کی تعداد 3 سے بڑھاکر 30 کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ میں مریم اورنگزیب کو شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے میرے خواب کو حقیقت بنایا، یہ ایک بڑی خدمت ہے کہ عوام کے لیے فضا کو صاف بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب سے ہم نے اقتدار سنبھالا لاکھوں درخت لگا چکے ہیں اور بھی لگا رہے ہیں، وزارت ماحولیات کو جدید گاڑیاں دیں، ہمارے آنے سے پہلے اس وزارت کے پاس ٹوٹی پھوٹی اور زنگ آلود گاڑیاں تھیں، یہی حالت پورے پاکستان کی تھی، اب جب ہم آئے ہیں تو پاکستان کی حالت بھی بدل چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف نے جو محنت کی ہے اس وجہ سے آج ڈیفالٹ کی باتیں نہیں ہورہیں، آج ادارے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر قرار دے رہے ہیں، کہا گیا کہ پاکستان ترسیلات زر نہ بھیجیں مگر اس بار ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پچھلے سالوں میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، روٹی جو 30 روپے کی تھی آج 12 روپے کی ہے، رمضان میں ہم نے دروازے کھٹکاکر لوگوں کو 10، 10، ہزار روپے دیے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کو پورے پنجاب میں ستھرا پنجاب کی فورس نظر آئے گی، صفائی میں بہتری آئی ہے، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، میں نے 100 ارب روپے مفت ادویات کے لیے مختص کیے ہیں، اس کے باوجود مریضوں سے پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز سے دوائی خریدوانے والے ڈاکٹروں کو برداشت نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم میں 30 ہزار لوگوں نے قرضہ لیا ہے، 26 ہزار گھر مکمل ہونے والے ہیں جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہوگئے ہیں، اگر اس ملک کو فتنے کے بغیر 5 سال مل گئے تو یہ ملک ترقی کرے گا، اس ملک میں ترقی کے بہت سارے مواقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ