نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اتحادی ہیں سڑکوں پر نہیں نکل سکتے، اس لیے تحفظات کا دوسرا راستہ اختیار کیا۔ پیپلز پارٹی کے ہر رکن نے ہر ٹی وی پروگرام سمیت ہر فورم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دریائے سندھ پر نہریں بنانے سے پنجاب کی زمینیں بھی بنجر ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر منصوبے کی منظوری نہیں دے سکتے، وہ معاملہ بھی ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے کئی بار نہروں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت بھی دریائے سندھ سے مزید نہریں نہیں نکالی جا سکتیں۔ 1991 کے معاہدے پر بھی تحفظات تھے لیکن ملکی مفاد میں قبول کیا گیا۔ سندھ کو ماضی میں بھی کم پانی ملتا رہا، سارا مسئلہ ارسا کی وجہ سے ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے