لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کیوں منسوخ کیے گئے؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘2025 منسوخ کر دیے گئے، اس سال 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈز کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ منتظمین نے اسپانسرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کیا جائے گا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد امیدواروں کے مداح اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ منتظمین کا ایوارڈ شو منسوخ کرنا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ بہت سے لوگوں نے سیکیورٹی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

ایک مداح نے لکھا، ’یہ واقعی مداحوں اور نامزد امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اگر مقام سے مسئلہ ہے تو مقام بدل دو، ایونٹ کیوں منسوخ کیا؟‘۔

 ایک اور صارف نے لکھا آپ یہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں مشکل سے ایوارڈ شو ہوتے ہیں۔ ایک لکس اسٹائل ایوارڈز تھا، اب وہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آپ لوگ ایوارڈ شو کیسے نہیں کر سکتے؟ آپ کی صنعت کیسے ترقی کرے گی؟ یہ ناانصافی ہے۔

 ایک مداح نے لکھا، یہ خود کو بھارتیوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں اور وہ ایک ایوارڈ شو بھی نہیں کر سکتے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ، مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے لیے جنون کی حد تک ووٹ کیا اور ان کو اسٹیج پر ایوارڈ لیتے دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ بہت مایوس کن ہے۔ آپ متبادل جگہ کا انتخاب کیوں نہیں کر سکتے؟ ایونٹ کیوں منسوخ کیا؟ بالکل ناانصافی۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ بہت ہی غیر پیشہ وارانہ رویہ ہے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز بھی تو ہو رہے ہیں پھر لکس اسٹائل ایوراڈز کرانے میں کیا مسئلہ ہے۔

واضح رہے پاکستان کا ڈراما ہو، فلم، میوزک یا فیشن گذشتہ 24 سال سے لکس اسٹائل ایوارڈز ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو حوصلہ افزائی کی غرض سے اعزازات سے نوازتا آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت