شوہر کے پیسوں سے کہاں سرمایہ کاری کی، اداکارہ نادیہ حسین نے بتا دیا

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوہر کی جانب سے دیے گئے پیسوں سے بیوٹی سیلون میں سرمایہ کاری کی ہے۔

کروڑوں روپے کے فراڈ کے معاملے میں نادیہ حسین کو آج ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ  نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

نادیہ حسین ڈھائی گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہیں، بیان مکمل کرنے کے بعد اداکارہ کو ان کا دیا ہوا بیان پڑھایا گیا اور تصدیق کے بعد ان سے دستخظ لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین

اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوہر نے ان کو بیوٹی سیلون میں لگانے کے لیے پیسے دیے تھے۔ وہ پیسے لکی ون اور طارق روڈ پر موجود برانچز میں لگائے اور انہی پیسوں سے سیلون میں سرمایہ کاری کی تھی جن کو ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر کیا ہے۔

یاد رہے نادیہ حیسن کے شوہر عاطف خان پر کرپشن کے الزام کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی

ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کیے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ